Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پہلی حج پرواز کل روانہ ہو گی ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ، پاکستان سے پہلی حج پرواز کل 29 اپریل کو روانہ ہو گی۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کاونٹر قائم کیے گئے ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت فراہم کی جائیگی۔

روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا ، سعودی حکام اسلام اباد اور کراچی میں 29 اپریل سے شروع ہونے والے حج اپریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔

وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔

Related posts

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

Mobeera Fatima

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment