Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی

حج پروازوں کا شیڈول سامنے آ گیا، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی، عازمین کو اگلے ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے 1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔

حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4  پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔ جدہ کیلئے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، آخری حج پرواز21 مئی کو روانہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 ، لاہور سے 104 ،کوئٹہ 18 ملتان 34 ، سیالکوٹ 26 ، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں جائیں گی۔

Related posts

امریکہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار

Mobeera Fatima

کیا مودی آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا چلے گئے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی جان لی، بھارتی سرکاری ادارے کی رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment