Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے، حسن درویش وند

پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3 ارب ڈالر کو عبور کر چکا ہے۔

کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم 3 ارب ڈالر کو عبور کرچکا ہے، ہما ری کو شش ہے کہ دو طرفہ تعاون کے ذریعے مقرر کر دہ تجارتی اہداف کو10 ارب ڈالر تک بڑھا یا جا ئے۔

انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبرا ن کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پرکہا کہ تجا رتی حجم میں اضا فہ قونصلیٹ اور چیمبر کے باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں،پا ک ایران تجارتی تعلقات کیلئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

ان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بلو چستان میں بہترین خدمات پر خرا ج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تمام تر مشکلات کے با وجود بھی پا ک ایران تجا رتی حجم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضا فہ ہو رہا ہے جس کی خاص وجہ ایرا ن قونصلیٹ اور چیمبر کے ما بین بھر پور تعاون ہے۔

Related posts

آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک ، کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی

Mobeera Fatima

26 نومبر احتجاج ، تحریک انصاف کے 250 کارکنوں کی ضمانت منظور ، 158 کی مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment