Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر صحت کا صوبائی مشیر صحت سے رابطہ، مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں کا منصوبوں اور پالیسیوں پرجلد عملی اقدامات اٹھانے پربھی اتفاق کیا، وفاقی وزیر صحت  کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان صحت کے شعبے میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئےباہمی تعاون اور رابطے کو مزید مستحکم کیا جائے  گا، صوبائی وزراء کے ساتھ بھی میرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی مربوط کوآرڈی نیشن سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Related posts

دوسرا ون ڈے، محمد رضوان نے کیچ پکڑنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی فارغ

admin

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment