Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سیکیورٹی صورتحال کے باعث امریکی ویزا اپائنٹمنٹس 6 مارچ تک منسوخ

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اہم اعلان کرتے ہوئے 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی میں واقع امریکی قونصل خانوں میں بھی ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کے بارے میں متعلقہ درخواست گزاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر میں تمام اپائنٹمنٹس ایک دن کے لیے منسوخ کر دی گئی تھیں۔

سفارت خانے نے واضح کیا تھا کہ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

Related posts

بھارت میں قیامت خیز گرمی ، الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

admin

ایران جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment