Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ اسرائیلی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید، کیتھولک چرچ پر بھی بمباری

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کیتھولک چرچ کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطینی حکام کے مطابق  شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ بچوں سمیت  ایک ہی خاندان کے سات ، امدادی ٹرکوں کے تحفظ پر مامور آٹھ ، وسطی غزہ پٹی میں تین اور مشرقی غزہ پٹی کے علاقے زیتون میں چار افراد شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں غزہ کے کیتھولک میسحی ہولی فیملی چرچ کے 3 افراد ہلاک جبکہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے پر فرانسس کے پوپ کو بریفنگ دینے والے پادری بھی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پوپ لیو اور دیگرممالک نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

صدر ٹرمپ نے بھی چرچ پر حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے چرچ حملے سے متعلق بات کی، اسرائیلی وزیراعظم نے چرچ پر حملے کو غلطی قرار دیا۔

Related posts

تہران میں موساد کی ڈرون بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی ، مزید 2 ایجنٹ گرفتار ، بارودی مواد ، دیگر آلات برآمد

Mobeera Fatima

نیول چیف نوید اشرف کو اعلیٰ عسکری اعزاز “لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھل گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment