Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے آگ بجھانے کیلئے جاری آپریشن کی نگرانی کی، آگ بجھانے کے عمل میں64 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

آپریشن میں خصوصی طور پرفائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی استعمال میں لائی گئیں،سی ڈی اے کی بروقت کاروائی کی وجہ سے آگ کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روک لیا گیا۔

مارگلہ ہلز پر نگرانی کے عمل کو مزید بڑھانے کیلئے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،چیئرمین سی ڈی اے نے پیٹرولنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی،چئیرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مارگلہ ہلز پر آگ بجھانے والے عملے کی تعدادمیں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

Related posts

نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کرسکے گا، نئے ایس او پیز تیار

admin

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائع

Mobeera Fatima

Leave a Comment