Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں، سلطانہ صدیقی

کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اور نوجوانوں کے تخلیقی کام کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بجٹ کا سیشن بھی چل رہا ہے لیکن شرجیل میمن ہمیشہ ایک آواز پر چلے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مالکانہ حقوق کے حوالے سے نوجوانوں کو تعلیم دینا ہو گی۔ اور جب میں نے فلم سوسائٹی بنائی تو نوجوانوں کے کام کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ان کے کام کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کے تخلیقی کام کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اور سندھ حکومت نے میرا بہت ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایسا میڈیم ہے جس سے ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں ہمارے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار نبھایا۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 81 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر بھارت نے پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment