Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ایف بی آر کا فیصلہ ، صارفین کا تحفظ یقینی بنائینگے، پی ٹی اے

5لاکھ سموں کے بلاک کرنے سے متعلق ایف بی آر کے فیصلے پرپی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز اور اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں،ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور قانونی دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے صارفین کا تحفظ یقینی بناناہے۔معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔5لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر موبائل سمیں بلاک ہوں گی،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5لاکھ6 ہزار671 افراد کی فہرست جاری کردی گئی ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 6لاکھ سے زائد افراد کے ذمہ انکم ٹیکس بنتا ہے جنہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا،فہرست میں شامل افراد ٹیکس ادا کرکے اپنی سم بحال کرا سکتے ہیں ۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور موبائل آپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ سٹریٹیجک اقدام ٹیکس دہندگان میں ٹیکس کمپلائنس اور اکائونٹیبلٹی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

ایف بی آر کا مقصد ان اقدامات اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور قوم کے فائدے کے لئے ایک منصفانہ اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کو فروغ دینا ہے۔

یہ تمام افراد اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو فوری طور پر پورا کریں اور انکم ٹیکس جنرل آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے درست ڈیکلیریشنز جمع کرا کر ٹیکس سال2023 کے لئے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں ۔

Related posts

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

admin

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مندی، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment