Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ بڑا چیلنج ہے۔ اور اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل طلب ہیں۔

وزیر اعظم شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کا دن ہمیں اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کے اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، جغرافیائی و سیاسی تناؤ میں اضافہ اور اقتصادی مشکلات عالمی نظام کے بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل طلب ہیں۔ جب تک اقوام متحدہ کی بنیادی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا۔ بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔

Related posts

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان، نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، صارم برنی جیل منتقل

admin

Leave a Comment