Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی سہولت کاری ، اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بھی تفتیش

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ایک اور افسر سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کر لی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا ، دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل رسائی دینے کا الزام بھی ہے، سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا۔

Related posts

ماہرین قانون نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین و قانون کے مطابق قرار دے دیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں، مشیرِ خزانہ کے پی

admin

پنجاب، پوسٹ گریجویشن ڈگری پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ فیس میں 67 اضافہ کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment