Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے، صائمہ قریشی

معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے خوبصورتی ضروری نہیں ہے۔

صائمہ قریشی نےایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ فاطمہ ثریا بجیا نے آپ کو ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے کی تھی۔

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں خوبصورت چہروں کو کامیابی نہیں ملتی بلکہ ان لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جنہیں اداکاری آتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کی وجہ سے کسی کو اسکرین پر نظر آنے کا ایک موقع تو مل جائے گا لیکن اگر اسے کام نہیں آتا تو وہ صرف اپنی خوبصورتی کا کیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار ہی کرنا نہیں جانتا تو پھر اس کی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Related posts

سانحہ سوات ، 384 صفحات کی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع ، حکومتی اقدامات اور نظام میں خامیوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

اسکرین پر صائمہ نور کی واپسی، مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی

Mobeera Fatima

سانحہ نو مئی ، ملزمان پر19 اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment