Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یورو کپ فٹ بال ، کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

یورو کپ فٹ بال میں کینیڈا، ارجنٹائن، فرانس اور اسپین سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

یورو کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اششٹٹ گارڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی، میچ کے 51 ویں منٹ میں ڈینی المو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلائی۔

جرمنی کی ٹیم نے مخالف پر کئی حملے کئے، مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل فلورین ورٹز نے جرمنی کی جانب سے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 15،15 منٹ کے دو ہاف دیے گئے۔

سپین نے مقررہ وقت سے ایک منٹ قبل مائیکل مرنو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے جرمنی برابر نہ کرسکی۔ یوں سپین نے مقابلہ دو ایک سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اسپین کے علاوہ کینیڈا، ارجنٹائن اور فرانس نے بھی کوارٹر فائنلز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

یوبی ایل کی جانب سے لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈز جیتنے والے کامیاب اُمیدواروں کا اعلان

admin

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے داخل ہو گا، محکمہ موسمیات

Mobeera Fatima

قومی کرکٹرز پر اہلخانہ کو باہر لے جانے پر پابندی اور اخراجات کی تفصیل طلب کرنے کی درخواست

Mobeera Fatima

Leave a Comment