Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہوسکتی ہے، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ 2025 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی ہے، کے الیکٹرک نیپرا کی درخواست پر 22 مئی کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر اتھارٹی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی، گزشتہ ماہ کے ایف سی اے میں کے الیکٹرک صارفین کو 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے ریلیف سے محروم رکھا گیا تھا۔

صارفین کو فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

admin

محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کر گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی احتجاج کے نام پرانتشار پھیلاتی ہے،بیرسٹرعقیل ملک

Mobeera Fatima

Leave a Comment