پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے استفعیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافی دبائو کے باعث ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے عہدے سے استفعی دیا،ڈاکٹر سہیل سلیم پر فاسٹ بائولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کا الزام تھا۔
یاد رہے پچھلے ماہ پی سی بی کی ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
عالیہ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مستعفی ہونے کی تصدیق کی گئی۔خیال رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں عالیہ رشید کو بطور ڈائریکٹر اسپورٹس تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ بورڈ کے مختلف شعبوں کے اب تک 3 ڈائریکٹرز مستعفی ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف کوریٹر کے لیے تقرری کا فیصلہ کر لیا۔پی سی بی کی جانب سے نئے چیف کیوریٹر کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے جس کے مطابق خواہشمند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 16مئی تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
نئے چیف کیوریٹر کی ذمہ داری میں پلاننگ، آپریشنل مینجمنٹ، پچز اور گرانڈز سے متعلقہ تمام کام شامل ہوں گے،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی جدید امور سے واقف شخص کو ذمہ داری دینے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ آغا زاہد کے پاس اس وقت وکٹوں کی تیاری کی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان میں پچز کے اور گراؤنڈ کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔