Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا،عمر حمید دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات کردیے گئے ۔

الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی دوبارہ سیکریٹری تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظوری کا بھی نوٹیفکیشن کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید آصف حسین نے اپنی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے استعفا دیا،عمر حمید جنوری میں صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مراسلے بھجوائے دیئے گئے۔

مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا اسٹیٹس بتایا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے۔ عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

پنجاب کے علاوہ 3 صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملات پر اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق پنجاب حکومت سے قانون سازی کا اسٹیٹس بھی مانگ لیا۔

Related posts

بڑی پوسٹ پر چھوٹا بندہ ہوگا تو نفرتیں جنم لینگی، وزیراعلیٰ آئین پڑھیں، گورنر کے پی

admin

سیکورٹی فورسز نے باجوڑ کے کئی علاقے کلیئر کر دیئے ، عارضی بے گھر افراد کی واپسی شروع

Mobeera Fatima

آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment