Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

ڈالر سستا دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 59 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں2 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید277.48روپے اور قیمت فروخت280.12روپے رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے پاکستان روپے کی قدر ملی جلی رہی ۔ روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور روپے کی قدر میں 1.89 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یورو 299 روپے 39 پیسے سے بڑھ کر 301 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔

سوئس فرانک62 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کا اختتام فرانک 310.63 روپے سے بڑھ کر 311.26 روپے پر پہنچ گیا ۔ چینی یوآن معمولی اضافے سے 38.42 روپے اور جاپانی ین کی قیمت میں بھی معمولی اضافے کے بعد 1.7713 روپے ہو گئی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 356.26 روپے پر رہی۔

دوسری جانب یو اے ای درہم کی قدر میں 55پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد 75.85 روپے سے گھٹ کر 75.30 روپے اور اسی طرح سعودی ریال کی قیمت  74.27 روپے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے سے سونا 1200 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بارہ سو روپے سستا ہونے سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کی کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار361 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2315 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سونا 1200 روپے سستا ہوا۔

 

Related posts

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی

admin

سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment