Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں۔

سونم باجوہ کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کپتان بابر اعظم اپنے ننھے مداح کو آٹوگراف دینے سے منع کرتے ہوئے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے چلے گئے تھے۔

بابر اعظم کے جانے پر مداح رونے لگا تھا، بچے کو روتا ہوا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے تھے اور پھر انہوں نے بچے کو اپنے نام کا آٹوگراف دیا تھا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ وہ انہیں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتے ہیں۔

سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی نرم مزاجی اور دریا دلی کو سراہتے ہوئے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی اور ساتھ ہی فاسٹ بولر کے اس عمل کو ’’کیوٹ‘‘قرار دیا تھا۔

Related posts

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

Mobeera Fatima

راولپنڈی، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ تلف

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا حقائق بیان نہیں کرتا اس کو بند کر دیں، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

Leave a Comment