Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

ڈالر دوسرے روز بھی مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے  ڈالر 278 روپے 53  پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، 100 انڈیکس 614 پوائنٹس بڑھ کر 78876 پوائنٹس پرپہنچ گیا

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منخرف ہو گئے

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ، قیمت 278.55 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3 افراد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment