Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے پر اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی تو تمام اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے تو بیان بازی سے اجتناب کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے اختلافات نہیں رکھتا، لوگ مجھے نہیں چھوڑتے ، نگران حکومت کے دورمیں میرے خلاف دو درجن سے زائد کیسز بنائے گئے، تمام مقدمات ہائیکورٹ میں چیلنج کیے، عدالت نے میری گرفتاری روک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین کو سزا ہوتی ہے تو یہ سیاسی انتقام ہو گا، اسی طرح کیسز اور سزائیں دیتے رہیں گے تواس کا نتیجہ احتجاج کی صورت میں نکلے گا۔

Related posts

حب، مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب کا روایتی تعلیم کو دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment