Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ، ان کے بغیر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ، جے یو آئی

جمیعت علمائے اسلام (ف) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا کے حالیہ بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی ضرورت نہیں، ہم حکومت کیخلاف الگ تحریک چلائیں گے۔

جے یو آئی نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی پہلے اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرے پھر رابطہ کرے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے بھی پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سنجیدہ رابطہ ہو گا تو غور کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔

Related posts

ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، پروفیسر محمد یونس

Mobeera Fatima

پشاور، غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر فعال ہے، ترجمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment