Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف میں اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب عہدوں سے فارغ

 تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں مزید اختلافات سامنے آ گئے، دو اہم رہنمائوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان اور ضلع پشاور کے صدر شیر علی ارباب سے پارٹی عہدے لے لئے ہیں۔

عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جبکہ شیر علی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شکیل خان کے حق میں بیان دینے پر علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو بھی فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Related posts

پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، شہباز شریف

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ ، افغانستان پہلے ، بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل

Mobeera Fatima

Leave a Comment