Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر سوال و جواب کی ایک جامع نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔

نشست کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، شرکاء نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے کہاکہ کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی پیش کیا گیا۔

Related posts

ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

جماعت اسلامی کا دھرنا ، حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی

Mobeera Fatima

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment