Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے شہیر باکو میں آذربائیجان کے وزیر اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت‌ سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیے جامع فریم ورک وضع کیا گیا۔

وزیرِ انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو کریموف سے بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات اور عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے فریقین نے شعبہ قانون و انصاف میں مضبوط اور دیرپا اشتراکِ عمل کا عزم دہرایا، معاہدے کو پاکستان کے بین‌الاقوامی قانونی شراکتوں کے فروغ اور ملکی قانونی ڈھانچے کی جدید کاری کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

Related posts

ٹیم میں اتنی تبدیلیاں کر کے بھی پرانے فارمیٹ پر کھیلنا تھا تو انہیں کیوں نکالا؟ شعیب ملک

Mobeera Fatima

ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment