Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور پائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے،وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کرکے غیر قانونی اقدام کیا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کیے جانے کے باوجود پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں بھاری کمی کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

وزرات خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت کے برعکس آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی، اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے کم کی گئی ہے، قبل ازیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے اعدادوشمارمیں پچھلے ماہ کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی تھی۔

Related posts

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف

Mobeera Fatima

پنجاب میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی

admin

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

Leave a Comment