Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت میں قیامت خیز گرمی ، الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

 بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں الیکشنکمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یو پی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 74 ہو گئی ہے، جن میں انتخابی عملے کے 25 اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات  نے  آج 10 ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Related posts

غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 ننھی بچیوں سمیت 32 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

امریکا کے شمال مشرق میں شدید برفانی طوفان، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 11 ہزار پروازیں منسوخ

Mobeera Fatima

برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment