وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے ۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔