Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وال چاکنگ کے ذریعے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔

شہر کے تھانوں کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ جبکہ دیواروں پر پینٹنگز اور اشتہارات لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پولیس کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر دیواریں انہی سے صاف کرانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

احکامات ملنے کے بعد کراچی پولیس نے وال چاکنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی۔

Related posts

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

Mobeera Fatima

آٹھ ستمبر کا جلسہ منسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا، وزیراعلی پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment