Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بالخصوص سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا ، خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حساس معلومات کا پھیلاؤ اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچا سکتا ہے ، یہ برادر ممالک کے ساتھ تعلقات بھی متاثر کرسکتا ہے۔

Related posts

موٹروے پولیس نے ملنے والے 8 لاکھ 47 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دیئے

Mobeera Fatima

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق خوفزدہ ہونا چاہیے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment