Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ

23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے۔

یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

Related posts

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment