Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ حکومت نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مو لانا فضل الرحمان سے جے یو آئی لاہور کے راہنما حافظ بلال درانی نے خصوصی ملاقات کی، اس میں مدارس بل پر حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن پر بات چیت کی گئی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی لاہور کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو 8 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی ریلی میں اہم اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی، حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کئے۔

Related posts

کس ٹیم میں کون سے کھلاڑی، پی ایس ایل ٹیموں کے اسکواڈ مکمل

Mobeera Fatima

ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پیرو: 22 سال سے لاپتا امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment