Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، 15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔ جبکہ اوپنر شوال ذوالفقار کی 16 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔

نائب کپتان منیبہ علی اور عالیہ ریاض سمیت ڈیانا بیگ، گل فیروزہ اور نشرہ سندھو قومی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین کو بھی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ، نجیہہ علوی بھی قومی ٹیم میں شامل ہوں گی۔

غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی کو بطور ریزرو کھلاڑی کے شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار

Mobeera Fatima

سعودی تیراک مریم صالح نے تیراکی میں تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

Mobeera Fatima

مصری پہلوان کا حیران کن کارنامہ ، 700 ٹن وزنی بحری جہاز دانتوں سے کھینچ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment