Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

حیدر آباد کےعلاقے کچا قلعہ مکی شاہ روڈ سے متصل ریلوے ٹریک کے قریب کریکر دھماکا ہوا ، ریلوے ٹریک محفوظ رہا تاہم کچھ دیر کیلئے ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی۔

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی حکام جائے واقعہ پر پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا ہینڈ کریکر کا تھا، ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا تاہم بی ڈی ایس عملے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دینے کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حالیہ دھماکا ایک کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی تفتش جاری ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

لیسکو نے بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز پر عائد پابندی ختم کر دی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا جلسہ ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment