Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پارک لین اور توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ دے دیا۔

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی،آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف علی زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی، فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا اور نا کوئی کارروائی جاری رہ سکتی لہذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

Related posts

چار دن میں مرغی کا گوشت 72 روپے مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

Mobeera Fatima

پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025، اسٹیٹس معلوم کرنے کی مکمل رہنمائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment