Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے سہولت، ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

محکمہ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہفتہ کے روز شہری اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ہفتہ وار پاسپورٹ ڈلیوری کی یہ خصوصی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی، جس سے ان شہریوں کو بھی پاسپورٹ وصول کرنے میں آسانی ہوگی جو مصروفیات یا دیگر وجوہات کے باعث معمول کے دفتری اوقات میں کاؤنٹرز پر نہیں پہنچ سکتے۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق شہری ہفتہ کے روز اپنے تیار پاسپورٹس متعلقہ ڈلیوری کاؤنٹرز سے وصول کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو اضافی سہولت فراہم کرنا اور تیار پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

بلوچستان کے عوام نے ماہرنگ بلوچ کا بیانیہ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

پاکستان کی معدنیات سے سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، افتخار علی ملک

Mobeera Fatima

پیٹرول صارفین کو جمعہ کا شدت سے انتظار، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment