Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ نجکاری کی فہرست قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پیش کی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ برس 24 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا، اداروں کی نجکاری 3 مراحل میں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری بھی شامل ہے۔

Related posts

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

صوبے کی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے مائننگ کمپنی بنا لی ہے، علی امین گنڈاپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment