Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری کیخلاف جیل ٹرائل اور فرد جرم کا فیصلہ کالعدم

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

Related posts

پنجاب سیاہ دور سے ترقی کی طرف گامزن، آج تک ایک شکایت بھی نہیں ملی، وزیراعلیٰ

admin

امن و امان کی صورتحال ، کوئٹہ میں موبائل سروس بند کر دی گئی

Mobeera Fatima

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment