Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئینی عدالت نے سی ڈی اے کو 4 ہفتوں میں کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن پالیسی بنانے کا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے کو 4 ہفتوں میں کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔

کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سی ڈی اے کوپالیسی بنانےکا آخری موقع دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ استدعا کیا ہے؟ کیا اسلام آباد میں کچی آبادیوں کیلئے کوئی جگہ مختص ہے؟ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کی 1995 سے آج تک کی ہاؤسنگ پالیسی میں کچی آبادیوں کو تسلیم کیا گیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ کچی آبادیاں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ نہیں تھیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2001 اور 2016 کی پالیسی کے باوجود بے گھر کیا جا رہا ہے۔

چئف جسٹس نے کہا کہ پالیسی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کیا ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم سے پالیسی پر عملدرآمد ممکن ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے ذریعے کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن کا کہا گیا۔

Related posts

روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

Mobeera Fatima

نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم ، خاور مانیکا سے جواب طلب

admin

Leave a Comment