Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

امریکا ایران مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی کوئی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر گزشتہ روز تہران پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور فوری امن کا خواہاں ہے اور اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد کیلئے وزیراعظم نے بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم بھی اس عمل میں سرگرم رہی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی مؤثر ثالثی اور جاندار سہولتکاری کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکی اور ایرانی وفود نے وزیراعظم اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور بہترین میزبانی پر پاکستان کو سراہا، عالمی سطح پر پاکستان کی امن کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ بھی کیا جہاں سعودی قیادت کو پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ امیرِ قطر، جرمن چانسلر اور اطالوی وزیراعظم نے بھی شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Related posts

سیلاب سے متاثرہ غذر تالی داس کے مکین خیمہ بستی منتقل

Mobeera Fatima

فلور ملز کی ہڑتال، آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

Mobeera Fatima

فلم بناؤں گی تو حارث رؤف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

admin

Leave a Comment