Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی وضاحت کر دی۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی ، وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلیٰ نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیر قانونی کارروائی کوروکنے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

Related posts

معصوم منتہا زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دلخراش انکشافات

Mobeera Fatima

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ

Mobeera Fatima

مری میں کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم ، آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ

admin

Leave a Comment