Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ قانونی ہی نہیں، اخلاقی فریضہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ اطفال دنیا بھر میں بچوں کی فلاح و بہبود کا دن ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ طفل کا پابند ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، بچوں کے استحصال کی روک تھام ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

حکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے مضبوط قوانین اور ادارے قائم کیے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن یونٹس اور سروس ڈلیوری مراکز فعال ہیں، صدر نے کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیا اور والدین مل کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان بچوں کی فلاح کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کا تصدیق کنندہ ہے، بچوں کی زندگی پر اثرانداز فیصلوں میں ان کی شمولیت ضروری ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات بارے وارننگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

بھارت، لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ، بالی ووڈ اداکار بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

admin

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment