Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سات ممالک کے شہریوں پر یورپ میں پناہ لینے پر پابندی عائد

سات ممالک کے شہریوں پر یورپ میں پناہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یورپی یونین نے سات ممالک کو محفوظ قرار دیتے ہوئے فہرست جاری کی ہے، اس کا مقصد ان ملکوں کے شہریوں کی پناہ گزین درخواستوں کو ناقابل جواز تصور کر کے جلد نمٹانا اور انہیں واپس بھیجنے کا عمل تیز کرنا ہے۔

اس فہرست میں بھارت، بنگلہ دیش، مراکش، کوسوو، کولمبیا، مصر اور تیونس شامل ہیں، یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ہی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے رکن ممالک کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ ان سات ممالک کے شہریوں کی پناہ گزین درخواستوں کو تیزی سے نمٹا سکیں۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرین میگنس برونر کا کہنا تھا کہ کئی رکن ممالک کو پناہ گزین درخواستوں کے بڑے بیک لاگ کا سامنا ہے، اس لئے جلد اور تیز فیصلے ضروری ہیں۔مصر اور تیونس جیسے ملکوں کو فہرست میں شامل کرنے پر خاصی تنقید ہوئی ہے، ان ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عالمی ادارے کئی بار سوال اٹھا چکے ہیں۔

Related posts

ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے سیاستدان اپنی 25 فیصد جائیداد عطیہ کر دیں ، مصطفیٰ کمال

Mobeera Fatima

حکومت نے 45 دنوں میں 32 کھرب روپے کا قرضہ لے لیا

Mobeera Fatima

بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment