ویلڈن ٹیم گرین ویلڈن،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا،مریم نواز کاکہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا،ساجد خان نے شاندار بولنگ کی، بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی۔