Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مرغی کی قیمت میں کمی، گوشت سستا ہو گیا

لاہور، برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت بھی سستا ہو گیا۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔

گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پانچ روپے کی کمی سے زندہ برائلر کی تھوک قیمت 389 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 403 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا

Mobeera Fatima

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، سرغنہ سمیت 9 خارجی ہلاک

Mobeera Fatima

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment