Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بشریٰ بی بی کی تین عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائرکی۔

اس موقع پر پراسیکیوٹرنے اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تینوں عبوری ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

فارمی انڈے 276 روپے درجن ہو گئے

Mobeera Fatima

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر عمران خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment