Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عید سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی

عید سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔ پشاور، لاہور اور ملتان میں مرغی سستی ہو گئی۔

پشاور میں مرغی 15 روپے سستی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 380 روپے مقرر کئے گئے ہیں، دو روز قبل زندہ مر غی کی قیمت 420 روپے فی کلو تھی۔

لاہور میں مر غی کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 311 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کااضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزلاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 369 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 383 روپے کلو تھا اور انڈے فی درجن 310 روپے تھے۔

ملتان میں مرغی کی قیمت میں 25 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔ملتان میں آج زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے، ملتان میں گزشتہ روز زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 329 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343 روپے کلو تھا۔

Related posts

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات ، 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment