Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدت کیس میں سزا معطل کی جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے، ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جا سکتی تھی، ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

یاد رہے کہ 3 فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جائے، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سیشن کورٹ اسلام آبا دمیں بھی زیرِسماعت ہے۔

Related posts

وزیر اعظم نے مجھے خاص طور پر انسانی حقوق کا قلمدان سونپا ہے، وزیرقانون

admin

ملک میں سولر پینلز مزید سستے ہو گئے

admin

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment