Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، دوطرفہ تعاون اورعلاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related posts

بغیر ترپال ڈھانپے ریت مٹی و دیگر بھوسے والی گاڑیوں کا لاہورمیں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

مذاکرات چل رہے ہیں لیکن مذاکرات کی کال فائنل ہے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

Leave a Comment