Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مستونگ ، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے پر حملہ ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیر داخلہ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں نصر اللہ، سمیع اللہ اور زکریا شامل ہیں ، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اہلکاروں کو کوئٹہ لے جایا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء لانگو نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے حوصلے پست نہیں ہونگے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملوں سے ہمارے عزم اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان زندہ باد تھا ، زندہ باد ہے ، زندہ باد رہے گا۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز تعیناتی کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی

admin

بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور ، 14 روز تک کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment