Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرمیں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کی تعریف کی، انہوں نے کہاکہ سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں اور معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے اور آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظمنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امن کے قیام پر مبارکباد دی۔

Related posts

سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، شرجیل میمن

Mobeera Fatima

میرب علی سے شادی کب ہوگی؟ عاصم اظہر نے بتا دیا

admin

Leave a Comment